عوام بہترین منصف ہیں،میراپلڑا سابقہ ممبران اسمبلی سے کے ترقیاتی منصوبوں سے بھاری نظرآئیگا، خواہش ہے میرا نام وطن کی مٹی کے وفاداروں میں لکھا جائے ،

عوام سے جووعدے کئے پورے کر دکھائے ،دیگر پارٹیوں کی طرح زبانی جمع خرچ کی سیاست کو اپنے قریب نہیں آنے دیا ، عوامی خدمت کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں عوام ہماری بھر پور پذیرائی کرئیگی سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصرکا شاہ منصور میں ڈینٹل او پی ڈی بلاک کی افتتاح سے خطاب

منگل مئی 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام بہترین منصف ہیں،میرے پانچ سالہ دورکے ترقیاتی منصوبوں اور سابقہ ادوار کے ممبران اسمبلی کے ترقیاتی منصوبوں میں موازنہ کریں توعوام کو میراپلڑابھاری نظرآئیگا، خواہش ہے میرا نام وطن کی مٹی کے وفاداروں اور عوام کے حقیقی خدمت گذاروں میں لکھا جائے ، میرا مطمع نظر صوابی کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرکے ان کو تعلیم ،صحت سمیت دیگر تمام شعبوں میں جدید سہولیات فراہم کرنا ہے ،عوام سے جووعدے کئے تھے وہ پورے کر دکھائے ،دیگر پارٹیوں کی طرح زبانی جمع خرچ ،جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو اپنے قریب نہیں آنے دیا ،انشاء اللہ عوامی خدمت کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں عوام ہماری بھر پور پزیرائی کرے گی ۔

(جاری ہے)

وہ شاہ منصور (صوابی) میں ڈینٹل او پی ڈی بلاک کا افتتاح پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔سپیکرنے کہا کہ اپنے پانچ سالہ دور میں ضلع صوابی میں تعلیم ،صحت ،آبنوشی ،آبپاشی اور ذرائع آمدورفت کی مد میں میگا پراجیکٹس شروع کروائے جن کو صوابی کی عوام نے سہراہا ،ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کے باعث عوامی سہولتوں میں اضافہ ہوا ،ضلع صوابی کے ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجس سے بیمار حضرات مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ گجوخان میڈیکل کے طلبہ کو بہترین تعلیمی درسگاہ ان کے ضلع میںہی میسر ہوگئی ہے ،مخالفین کے پراپیگنڈوں اورمنفی ہتھکنڈوں نے ان کے راستے میں رکاؤٹیں ڈالنے کی کافی کوششیں کیں لیکن میں نے کسی چیز کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنا نصب العین صرف و صرف عوام کی خدمت کو بنایا اور عوام گواہ ہیں کہ وہ عوامی خدمت میں سرخروہوئے اور مخالفین کو شرمندگی کے سواکچھ نہ ملا۔انہوںنے کہا کہ عوام آنکھیں کھلی رکھتے ہیں اور ہر چیز کا بغور جائزہ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عوام ان کی کارکردگی اور حقیقی خدمات کی بنیاد پر دوبارہ بھاری اکثریت سے ان کو خدمت کیلئے منتخب کرکے جھوٹوں ،منافقوں اور استحصالی گروہوں کا محاسبہ کریں گے ۔