Live Updates

عمران نیازی کے چہیتے نوشیروان برکی کیخلاف عید الفطر کے بعد تحریک شروع کریں گے،صدر ثوبیہ خان

منگل 29 مئی 2018 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی نائب صدر ثوبیہ خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے چہیتے نوشیروان برکی کے خلاف عید الفطر کے بعد تحریک شروع کریں گے ، عمران نیازی نے اپنے چہیتے نوشیروان برکی کی خاطر پختون قوم کو قربانی کا بکریاں بنا دیا ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں علاج پرائیویٹ ہسپتالوں کی طرح کرنے کے دعوے کرنیوالوں نے ہسپتال کے اندر میڈیسن بھی صرف نوشیروان برکی کمپنی کے خرید کر لانے کے احکامات جاری رکھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی کو چاہیئے کے وہ نوشیروان برکی کو شوکت خانم کینسر ہسپتال کے پی او جی بنا دیں ،سرکاری ہسپتال عمران نیازی کی جاگیر نہیں کہ وہ آج سرکاری ہسپتالوں کو پرائیویٹ پلازوں میں تبدیل کرواکر مال بنانے میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں نوشیروان برکی کو انتخابی مہم بنا کر گھر گھر تک محکمہ صحت کے حوالے معلومات عوام تک پہنچائے گے غریب عوام کے ٹیکسوں پر بننے والے سرکاری ہسپتالز تجارتی مراکز میں تبدیل نہیں کرنے دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات