تخت بائی پولیس نے چوری شدہ کاربرآمد کرلی، دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

منگل 29 مئی 2018 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) تخت بائی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران شہری سے چوری کی گئی موٹر کار آزاد کشمیر سے برآمد کرکے دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں نامعلوم ملزمان نے ایک شہری سید احمد ولد حاجی سرفراز خان سکنہ غنڈو کاٹلنگ سے اس کی گاڑی موٹر کار نمبر بی 3876 اس وقت سرقہ کرلی جب وہ تخت بائی میں ایک جنازہ میں شرکت کررہے تھے ۔اے ایس پی تخت بائی کی ہدایت پر تخت بائی پولیس نے تفتیش شروع کی اور خفیہ اطلاع پر دھیر کوٹ آزاد کشمیر سے گاڑی برآمد کرلی اور مالک کی رپورٹ پر دو ملزمان عدالت حسین سکنہ کشمیر اور سید محمد سکنہ سوات کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :