بنوں میں اقلیتی ورکرز کنونشن کا انعقاد اتوار کیا جائیگا، 200 خاندان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے،پنڈت جئے دیپ

آئندہ الیکشن 2018میں پیپلز پارٹی کا منی لاڑکانہ بنا کر ثابت کرینگے،چوہدری شوکت و دیگر

منگل 29 مئی 2018 23:04

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر اقلیتی ونگ پیر نصیب چند کی خدمات کی بدولت آئندہ اتوار کو 200اقلیتی خاندان پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،اس حوالے سے پہلی بار بنوں میں اقلیتی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا جس کے مہمان خصوصی پیر نصیب چند ہوگے اور بنوں کوآئندہ الیکشن 2018میں پیپلز پارٹی کا منی لاڑکانہ بنا کر ثابت کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار پنڈت جئے دیپ ساگر ، چوہدری شوکت، تورانداس، پرویز داس، صادق گل، سوہن مسیح، عارف مسیح، ولایت مسیح، سمیل مسیح، الیاس عرف بابو استاز نے اقلیتی ورکرز کنونشن اور صوبائی صدر اقلیتی ونگ پیر نصیب چند کو اتوار کو دورہ بنوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کے پیر نصیب چند خدائی خدمتگار شخصیت کے مالک ہیں جنہوں نے قلیل عرصے میںپاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کو صوبے بھر میں منظم کیا اور مختلف سیاسی پارٹیوں س لوگوں کو پاکستان پیپلز پارٹی میںشامل کیا اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کے جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت آئی ہے اقلیتی برادری کو حقوق ملے ہیں جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مخصوص سیٹوں پر نمائیندگی دی گئی ہے۔