گدون صنعتی بستی میں روزانہ پانچ ہزار سے زائد محنت کش روزہ داروں کیلئے افطاری کا اہتمام

منگل 29 مئی 2018 23:04

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) گدون صنعتی بستی میں واقع گدون ٹیکسٹائل ملز میں امسال بھی تقریباً پانچ ہزار سے زائد محنت کش روزہ داروں کو روزانہ افطاری دی جاتی ہے ،گدون ٹیکسٹائل ملز میں لگ بھگ تین ہزار ورکرز کام کررہے ہیں ،ان کے علاوہ گدون صنعتی بستی کے باقی کارخانوں کے ملازمین بھی افطاری کیلئے گدون ٹیکسٹائل ملز میں آتے ہیں ،روزانہ کی بنیاد پر اس افطاری کے تمام تر انتظامات کی نگرانی جنرل منیجر ایڈمن زوہیب خان ،ایڈمن آفیسر محمد یاسر خان اور سیکورٹی آفیسر حضرت گل کرتے ہیں ،افطاری کا ہر سال اہتمام گدون ٹیکسٹائل ملز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل یونس ٹبہ ( یونس برادرز گروپ ) کی خصوصی ہدایت پر کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ آٹھ سالوں سے جاری ہے ، ملز کے وسیع و عریض سبزہ زار چمن میں روزہ داروں کو افطار ڈنر دیاجاتا ہے ،پاکستان ہی نہیں بلکہ دُنیا بھر میں گدون ٹیکسٹائل ملز واحد مل ہے جہاں اتنی بڑی تعداد میں روزہ داروں کو باقاعدہ روزانہ کی بنیاد پر افطاری دی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :