بٹ خیلہ ، ماہ رمضان میں بھی گرانفروشی کا سلسلہ جاری، قصابوں کی من مانے ریٹ، سبزی فروشوں نے بھی خودساختہ مہنگائی کردی

منگل 29 مئی 2018 23:04

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء)بٹ خیلہ میں ماہ رمضان میں بھی گرانفروشی کا سلسلہ جاری، قصابوں نے سرکاری نرخ سے تجاوز کرکے من مانے نرخ وصو ل کررہے ہیں ،سبزی فروشوں نے خود ساختہ نرخ مقرر کی ہے ، نانبائی روٹی کا وزن گٹانے میں مگن ہے ، قیمہ پابندی کے باوجود کھلے عام فروخت ہوکر اس میںچھیچڑے، چربی،آنتیں ، اور دیگر گندگیاں ڈال دی جاتی ہے ، سرکاری سطح پر رمضان سے پہلے نرخوں کو تعین کیا گیا مگر اس میں تعین شدہ نرخوں پر کہیں بھی عمل درامد نہیں ہورہا، دہی، دودھ، پکوڑے، کباب، گوشت، دال، روٹی، وغیرہ مقرر کردہ نرخنامہ پر کہیںبھی دستیاب نہیں، قصائیوں سے جب سرکاری نرخ پر گوشت کا تقاضہ کیا جاتا ہے تو پھر گوشت میں ہڈیاں اور چھیچڑے ڈال کر گاہک کو اضافی رقم دینے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔