پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے خیبر پختونخوا کے تمام نجی سکولوں کو 30 مئی سے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کے احکمات جاری کردیئے ،عمل دآرمد نہ کرنیوالے سکولوں کوبھاری جرمانے ہوں گے ،خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

منگل مئی 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی سید ظفر علی شاہ کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمام پرائیوٹ سکولز کو فوری طوری پر 30 مئی سے گرمیوں کے چھٹیاں دینے کے احکامات جار کردئیے ہیں ، عمل دآرمد نہ کرنے والے سکولز کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے جائینگے جس کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری حکمنامے کیمطابق گرمیوں کی شدید لہر کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے تمام پرائیوٹ سکولز کو فی الفور گرمیوں کی چھٹیاں دینے کے احکامات جاری کئے جس کے مطابق کل بروز بدھ 30 مئی سے تمام پرائیوٹ سکولز جس میں مونسٹیوری ، پرائمری اور مڈل سکولز شامل ہیں کو فوری طور پر گرمیوں کی چھٹیوں کے احکامات جار ی کردئیے گئے حکمنامے کے مطابق تنبیہ کی گئی کہ عمل درآمد نہ کرنے والے سکولوں کی رجسٹریشن معطل کرنے ساتھ ساتھ بھار ی جرمانے عائد کئے جا ئیں گے ، اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی سید ظفر علی شاہ نے کہاکہ گرمیوں کی شدیدلہرکے باعث حکمنامہ جاری کیاگیا ہے تمام پرائیوٹ سکولز فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے عمل درآمد نہ کرنے والے سکولز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے رجسٹریشن منسوخ کرکے بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گی-

متعلقہ عنوان :