اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ کا سرڈھیری بازار اور غنی خان روڈ کا دورہ ،مہنگا گوشت فروخت کرنے پر 6قصاب گرفتار

منگل 29 مئی 2018 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر 1 چارسدہ عنایت اللہ نے سرڈھیری بازار اور غنی خان روڈ کا دورہ کیا اور بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی اور نرخ ناموں کو چیک کیا ،6قصابوں کو گوشت مہنگا فروخت کرنے پر گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مہم آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ عوام کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء دستیاب ہوسکیں۔