ملاگوری میں فاٹا انضمام بل کی منظوری اورکالا قانون ایف سی آر کے خاتمے کی خوشی میںآتش بازی کا انعقاد

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے فاٹا کی غیورعوام کو غلامی کے زنجیروںسے ہمیشہ کیلئے نکال دیا ،حاجی اورنگزیب

منگل 29 مئی 2018 23:05

ملاگوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) ملاگوری ماربل چوک میںفاٹا انضمام بل کی منظوری اورکالا قانون ایف سی آر کے خاتمے کی خوشی میںآتش بازی کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی کا نمائندہ حاجی اورنگزیب ملاگوری ، الحاج کاروان کے ترجمان اُلفت حسین ملاگوری،حاجی اُوچت ، صدیق اکبر ، حمید اللہ ،راحیل خان ، حاجی مشتا ق احمدو دیگر نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

حاجی اورنگزیب ملاگوری نے کہا کہ الحاج شاہ جی گل آفریدی نے فاٹا انضمام کرکے فاٹا کے غیورعوام کو غلامی کے زنجیروںسے ہمیشہ کیلئے نکال دیا ہے اور اب انہوں نے قبائلی عوام کواپیل، وکیل ،دلیل کا حق دے کر عوام پر احسان کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ قبائل انتہائی محب وطن ہے اورماضی میںملک کے لئے ہمیشہ اپنی جانوں کی قربانیاںدی ہیں اور آنیوالے وقت میں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،الحاج شاہ جی گل آفریدی نے ہمیشہ فاٹا انضمام کیلئے آواز اُٹھائی ہے اور اللہ کے فضل سے اس کا صلہ فاٹا انضمام کی صورت میں مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الحاج کاروان کے ترجمان الفت حسین ملاگوری نے کہا کہ فاٹا انضمام بل سینیٹ و قومی اسمبلی اور پھر خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظوری پر قبائلی عوام تمام اراکین پارلیمنٹ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور ساتھ ہی صدر مملکت نے ان کے خاتمے پر دستخط کرکے عوام کو ہمیشہ کیے لئے اس ظالمانہ نظام سے چھٹکارا دلایا ہے۔ الفت حسین ملاگوری نے کہا کہ ملاگوری کے عوام آنے والے عام انتخابا ت میں الحاج شاہ جی گل آفریدی کو کامیاب کروا ئیںگے ۔ اس پُر مُسرت موقع پر آتش بازی بھی کی گئی اور فاٹا انضمام اور کالا قانون کے خاتمے پر ایک دوسرے کو مبار ک باد بھی دی گئی۔