سیکرٹری الیکشن کمیشن کا بیان میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ملک کے مجموعی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر نشانی دہی کراتے ہوئے کہا تھا کہ پر امن الیکشن کا خواب تب ہی پوراہوگا جب الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ تمام سیکورٹی ادارے ، ایڈمنسٹریشن بھی اپنی ذمہ داری از خود پوری کرتے رہیں

ترجمان الیکشن کمیشن کی سیکرٹری الیکشن کمیشن کے بیان پر وضاحت

منگل 29 مئی 2018 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا بیان میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ملک کے مجموعی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر نشانی دہی کراتے ہوئے کہا تھا کہ پر امن الیکشن کا خواب تب ہی پوراہوگا جب الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ تمام سیکورٹی ادارے ، ایڈمنسٹریشن بھی اپنی ذمہ داری از خود پوری کرتے رہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو سیکرٹری الیکشن کمیشن سے منسوب بیان کہ" بین الاقوامی قو تیں پاکستانی الیکشن کو سبوتاڑ کرنا چاہتی ہے۔"کے حوالے سے وضاحتکر تے ہوئے کہا ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیا پر یہ بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ملک کے مجموعی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر نشانی دہی کراتے ہوئے کہا تھا کہ پر امن الیکشن کا خواب تب ہی پوراہوگا جب الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ تمام سیکورٹی ادارے ، ایڈمنسٹریشن بھی اپنی ذمہ داری از خود پوری کرتے رہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا جس کا تعلق صرف سیکورٹی صوتحال سے تھا۔ الیکشن کے انعقاد یا نتائج سے اس بیان کا کوئی تعلق نہیں۔