( ن) لیگی رہنماء ملک حفیظ الرحمن ٹیپو کااین ای54سے الیکشن لڑنے کا اعلان،ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی

منگل 29 مئی 2018 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت کے معروف (ن) لیگی رہنماء ملک حفیظ الرحمن ٹیپو نے این اے 54اسلام آباد سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا،ملک حفیظ الرحمن ٹیپو کا کہنا ہے کہ عوامی خدمت کے معیار حلقہ این اے 54کی عوام کے مسائل اجاگر کرونگا،،حفیظ الرحمن ٹیپو نے عام انتخابات 2018میں الیکشن لڑنے کے لیے ن لیگ کی پارلیمانی بورڈ کو درخواست بھی دے دی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے کروائے گئے مقامی سروے کے مطابق حفیظ الرحمن ٹیپو ہارٹ فیورٹ امیدوار ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ الرحمن ٹیپو کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کی سطح پر عوام کی خدمت اپنا شعار بنایا ہے ،قیادت کے حکم پر آئندہ انتخابات این اے 54اسلام آباد سے لڑوں کا جس کے لیے مقامی قیادت سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے،انشاء اللہ 25جولائی کا سورج ن لیگ کی کامیابی کا پیغام لے کر طلوع ہوگا،ملک حفیظ الرحمن ٹیپو یونین کونسل بڈھانا کلاںسے ن لیگ کے ٹکٹ پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔