Live Updates

تحریک انصاف نے عاصمہ حامد کی بطورایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی مسترد کر دیا

سیکریٹری اطلاعات فوادچودھری نے چیف الیکشن کمشنراورنگراں وزیراعلیٰ کے نام خط لکھ دیا

منگل 29 مئی 2018 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے عاصمہ حامد کی بطورایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی مسترد کر تے ہوئے چیف الیکشن کمشنراورنگراں وزیراعلی کے نام خط لکھ دیا۔ خط مرکزی سیکریٹری اطلاعات فوادچودھری کی جانب سے تحریرکیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عاصمہ حامد کی تعیناتی کیخلاف پی ٹی آئی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنراورنگراں وزیراعلی کے نام خط لکھا گیا ہے جس میںان کی تعیناتی کالعدم قرادینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

خط کے متن میں پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ عاصمہ حامد کی تعیناتی وزیراعلی پنجاب نے اپنی آئینی مدت کے خاتمے سے چند گھنٹے پہلے کی جبکہ عام انتخابات کے انعقادکی تیاریاں شروع ہیں ایسے میں یہ فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فوادچودھری کا کہنا تھا کہ شریف فیملی سے ذاتی مراسم پرعاصمہ حامد کے خاندان کونوازا جارہا ہے اور شہبازشریف کے وزارت چھوڑنے سے چندگھنٹے پہلے یہ تعیناتی قابل تشویش ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات