Live Updates

تحریک انصاف نے نامزد وزیراعظم ناصرالملک اور چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

تحریک انصاف نے امریکہ میں تعینات سفیرعلی جہانگیر صدیقی کی تقرری کالعدم قراردینے کا مطالبہ کردیا

منگل 29 مئی 2018 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) تحریک انصاف نے امریکہ میں تعینات سفیرعلی جہانگیر صدیقی کی تقرری کالعدم قراردینے کا مطالبہ کردیا ‘تحریک انصاف نے نامزد وزیراعظم ناصرالملک اور چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی ایک اورتقرری کے خلاف خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

خط تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے لکھاگیا ہے نگران وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی نیب کیسز کا سامنا کررہے ہیں، اعلی ترین سفارتی مقام پر علی جہانگیر صدیقی کی تقرری قومی مفادات کا خون کرنے کے مترادف ہے۔

اس تقرری کو کالعدم قراردے کر کسی معقول تجربہ کار شخص کو تعینات کیاجائے خط میں کہا گیا ہے کہ علی جہانگیرصدیقی کی تقرری میں انکی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خاندان کے ساتھ قرابت داری کاکردارہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات