محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیر اعلی کو الیکشن انتظامات اخراجات کے لئے 1 ارب 60 کروڑ روپے کی سمری ارسال کر دی

منگل مئی 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیر اعلی کو الیکشن انتظامات اخراجات کے لئے 1 ارب 60 کروڑ روپے کی سمری ارسال کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سمری ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میجر (ر)اعظم سلیمان خان نے ارسال کی ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ کو الیکشن اخراجات فوری طور پر جاری کیے جائیں۔ ان میں سیکیورٹی، کھانا،پٹرول، گاڑیوں کے رینٹ اور پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے اخراجات شامل ہیں۔