دریاخان ،آئندہ الیکشن میں ضلع بھکرمیں پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ متوقع

منگل 29 مئی 2018 23:14

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) الیکشن 2018ء میں ضلع بھکر کی سیاسی صورت حال کے پیش نظرپی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ رہے گا جبکہ ایک قومی اسمبلی کے حلقہ سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ہولڈر ہونے کا امکان تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر کی سیاست پر علاقائی دھڑوں کی اجارہ داری رہی ہے اور قومی و نظریاتی سیاست آج تک یہاں مضبوط نہ ہو سکی آزاد امیدوارکامیاب ہو کر بننے والی حکومتوں میں شامل ہوتے رہے اور قانونی پاپندی پر سیاسی جماعتوں کی چھتری تلے چلے جاتے رہے ہیں الیکشن 2018ء میں ضلع کی سیاسی صورت حال کے پیش نظر یہاں پرپی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں کے درمیا ن سیاسی دنگل لگے گاکیونکہ پی ٹی آئی میں ایک مضبوط علاقائی دھڑا جبکہ آزاد حیثیت میں ضلع کا دوسرا مضبوط دھڑا الیکشن میں آمنے سامنے ہے موجودہ سیاسی صورت حال میں این اے 97سے عبدالمجیدخان خنان خیل ہی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ضلع میں واحد مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہونگے سیاسی حلقوں کے مطابق مسلم لیگ ن کے پاس نوانی گروپ کے علاوہ کوئی اور مظبوط امیدوار نہیں ہوسکتے ہیں نوانی گروپ مسلم لیگ ن سے سیاسی رابطوں کی تردیدکرچکا ہے ضلع کی سیاست میں تیسرے بڑے علاقائی دھڑے کے بننے کا کوئی امکان نہیں دیگرسیاسی جماعتوں کے امیدوار مقابلے کی پوزیشن میں ہی نہیں ہونگے