نوازشریف کا بیانیہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے، چوہدری ریاض کمبوہ

خوشحال پنجاب میاں محمدشہباز شریف کی کارکردگی کا عملی ثبوت ہے، بیان

منگل 29 مئی 2018 23:14

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری زاہدریاض کمبوہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کا بیانیہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے آج نہیں تو کل مخالفین بھی تسلیم کریں گے ورثہ میں ملے بحرانوں سے مسلم لیگ ن کی حکومت نے نجات دلائی ملک ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہواترقی یافتہ اور خوشحال پنجاب میاں محمدشہباز شریف کی کارکردگی کا عملی ثبوت ہے عوام 2018ء کے الیکشن میں دھرنوں اور سیاسی انتشار وپرتشددماحول کو پروان چڑھانیوالوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے مسلم لیگ ن کے سیاسی صفایا کا خواب دیکھنے والے بیلٹ بکس کے نتائج دیکھ کر اپنا منہ دیکھتے رہ جائیں گے میاں محمدنوازشریف کے جیالے مسلم لیگ ن کے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے ملک کواس وقت دھرنا گروپ کے ساتھ ساتھ ایسی عالمی طاقتوں کی سازشوں کا بھی سامنا ہے جو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں مسلم لیگ ن 2018ء کے الیکشن میں کلین سویپ کے بعد مرکزاور صوبوں میں عوامی طاقت سے حکومتیں بنائے گی اور ملک وقوم کی تعمیروترقی کا ایک بار پھرسے سفرشروع کریگی