دریاخان میںرمضان سستا بازار مسلسل ناکام ،سرکاری اہلکاروں کے وارے نیارے ہو گئے

منگل 29 مئی 2018 23:14

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء)رمضان سستا بازار مسلسل ناکام سرکاری اہلکاروں کے وارے نیارے گاہک غائب سرکاری سٹالوں پر چند کلو سبزی سجائی جارہی ہے بازار کے معائنہ کیلئے آنیوالے افسران سب اچھا نوٹ کرکے اپنے فرائض سے بری الذمہ تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود رمضان سستا بازار کامیاب نہ ہو سکا تاجر کمیونٹی کا عدم تعاون فروٹ منڈی مالکان نے بھی تحصیل انتظامیہ کو ہاتھ نہ دیا رمضان سستابازار میں لگے سرکاری سٹالز پر چندکلو سبزی وفروٹ لگا کر سبسٹڈی برابر کی جارہی ہے رمضان بازار میں سٹالز نہ ہونے پر گاہکوں نے بھی بے رخی کا مظاہرہ کرکھا ہے جبکہ رمضان بازار حکومتی پیکیج سے سرکاری اہلکاروں کے وارے نیارے ہو رہے ہیں رمضان بازار کے معائنہ کیلئے آنیوالے افسران بازار کی ناکامی پر سرزنش کرنے کی بجائے سب اچھا کا نوٹ لکھ کر اپنے فرائض سے بری الذمہ ہوجاتے ہیں