ڈپٹی کمشنر /چیئرپرسن ڈسٹرکٹ بناولٹ فنڈ بورڈ حافظ آباد کی زیر صدارت اجلاس

سرکاری ملازمین اور اُنکے اہل خانہ کی مالی امداد کے لیے 38لاکھ 72ہزار سے زائد کے 164امدادی کیسوں کی منظوری دے دی گئی

منگل 29 مئی 2018 23:14

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر /چیئرپرسن ڈسٹرکٹ بناولٹ فنڈ بورڈ حافظ آباد صالحہ سعید کی زیر صدارت ہونے والے بورڈ اجلاس میں حاضر سروس ،ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین اور اُنکے اہل خانہ کی مالی امداد کے لیی38لاکھ 72ہزار سے زائد کے 164امدادی کیسوں کی منظوری دے دی گئی ہے ۔چیئرپرسن بناولٹ فنڈز بورڈ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) /سیکرٹری بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ ان فنڈز کے فوری اجراء کے لیے ان فنڈز کے فوری اجراء کے لیے صوبائی بناولٹ فنڈز بورڈ سے رابطہ کیا جائے تاکہ عید سے قبل امدادی رقوم مستحقین کے اکائونٹس میں بھجوائی جا سکیں ۔

اجلاس میں اے ڈی سی (جی) اعجاز بھٹہ ،سی ای او ایجوکیشن افتخار نواز ورک ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حامد رفیق ،ڈسٹرکٹ ناظر ظفر اللہ انجم ،انچارج بناولٹ برانچ طارق خان ،غلام سرور چشتی اور محمد عمران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی سطح پر بورڈ کے قیام کا مقصد سرکاری ملازمین کی فلا ح و بہبود کے لیے مختلف مدآت میں امدادی لیسوں کی بروقت منظوری ہے اور حکومت پنجاب اپنے حاضر سروس ،ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے ملازمین ماُنکی بیوگان اور بچوں کی ہر ممکن امداد کی پالیسی پر گامزن ہے جس کے تحت بناولٹ فنڈ بورڈ سے ماہانہ امداد ک،شادی گرانٹ ،تجہیز و تکفین گرانٹ اور زیر تعلیم بچوں کو وظائف کی ادائیگی کی جاتی ہے ۔

اجلاس میں سیکرٹری بورڈ اعجاز احمد بھٹہ نے کمیٹی اراکین کی سکروٹنی کے بعد ہر لحاظ سے مکمل کیس پیش کیئے۔اجلاس میں ماہانہ گرانٹ کے 19کیسوں کے لیے 317600،شادی گرانٹ کے 53کیسوں کے لیے 825000،تجہیر و تکفین کی40کیسوں کے لیے 438000،جبکہ تعلیمی وظائف کی ادائیگی کے 52کیسوں کے لیے 22,92,000کی امداد کی فراہمی منظور کی گئی ہے ۔