حافظ آباد شہر میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ او راکثر ٹرانسفارمرز کی خرابی نے بجلی کی سپلائی کے نظام کو درہم برہم کرکے رکھ دیا

شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، اعلی حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل مئی 23:14

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) شہر میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ او راکثر ٹرانسفارمرز کی خرابی نے بجلی کی سپلائی کے نظام کو درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی اکثر علاقوں میں اوورلوڈ کی وجہ سے فیڈرز بار بار ٹرپ کررہے ہیں جبکہ ٹرانسفارمرز کی خرابی نے بجلی کے اس نظام کو مزید ابتر بنادیا ہے، پھر اکثر علاقوں میں نصب ٹرانسفارمرز ٹو فیز چل رہے ہیں اور ان پر ڈی۔

ای لگانے کی بجائے اینٹوں کے ٹکڑے باندھ رکھے ہیں۔جو معمولی ہوا یا آندھی چلنے کے باعث ٹوٹ کر زمین پر آگرتے ہیں۔ جس سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوجاتی ہے۔ پھر شکایات کے آفس کا عملہ بجلی کی خرابی کی اطلاع دیئے جانے کے باوجو د کئی کئی گھنٹے تک متعلقہ جگہ پر نہیں پہنچتا۔

(جاری ہے)

جس سے صارفین کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہاہے۔شہریوں نے گیکپو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرمیوں میں موسم کی شدت کے پیش نظرمزید ٹرانسفارمرلگائے جائیں اور پرانے ٹرانسفارمر کو بھی مرمت کرکے اُنہیں استعمال کے قابل بنایا جائے۔

دوسری جانب حافظ آباد اور اسکے گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی۔ دن اور رات کے دوران دس سے بارہ گھنٹے کی بجلی کی بندش نے شہریوں اور روزہ داروں کا جینا محال کردیا۔ حکمرانوں کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے تمام دعوے خاک میں مل گئے۔

متعلقہ عنوان :