گیپکو کے ڈیفالٹر ز سے ریکوری کے لئے سرویلینس کینٹ سرکل کی خصوصی ٹیمیں تشکیل

منگل 29 مئی 2018 23:14

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء)گیپکو کے ڈیفالٹر ز سے ریکوری کے لئے سرویلینس کینٹ سرکل کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر ڈیفالٹرز کنیکشن کی سائڈ چیک کرکے رپورٹ پیش کریں گی۔ یہ بات ایس۔ای۔

(جاری ہے)

کینٹ سرکل گیپکو گوجرانوالہ حاجی عبدالرزاق نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسین حافظ آباد،ایکسین جلالپور،ایکسین گوجرانوالہ کینٹ، ایکسین ڈسکہ ، ایکسین وزیرآباد کو بھی ہدایات کردی گئی ہیں کہ وہ ریکوری مہم کو تیز کردیںتاکہ گیپکو کے ڈیفالٹرز کے ذمہ ہزاروں روپے کی واجب الادا رقم کی ریکوری کو ممکن بنایا جاسکے۔