حافظ آباد کے نواحی گائوں چھنی چوریڑہ میں بااثر زمینداروں کے بیٹوں کا غریب محنت کش پر وحشیانہ تشدد

تشدد سے محنت کش شدید زخمی ہوگیا، مقدمہ درج کر لیا گیا

منگل 29 مئی 2018 23:14

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں چھنی چوریڑہ میں بااثر زمینداروں کے بیٹوں کا غریب محنت کش پر وحشیانہ تشدد۔ تشدد سے محنت کش شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئی کالیکی منڈی کا رہائشی غریب محنت کش افضل مسیح گذشتہ چودہ برس سے چھنی چوریڑہ کے زمیندار محمد اسلم کے پاس مزارعہ چلا آرہا تھا۔ گذشتہ روز بغیر پوچھے چارہ کاٹنے پر محمد اسلم کے بیٹوں محمد علی، حیدرعلی وغیرہ چار کس نے اسے ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بناکرشدید زخمی کر دیا جس پر پولیس کالیکی نے محنت کش کو ٹراما سنٹر پہنچایا اور ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی۔تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میںنہ آسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :