جڑانوالہ 9ما ہ کی تنخوا ہیں نہ ملنے پر بو ڑھے ریٹا ئرڈ سکول ٹیچر ز کسمپر سی کی زندگی بسر کر نے پر مجبو ر ، گھرو ں کے چو لہے ٹھنڈ ے پڑنے سے عید کی خو شیا ں ما ند پڑ گئیں، چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

منگل 29 مئی 2018 23:14

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) جڑانوالہ 9ما ہ کی تنخوا ہیں نہ ملنے پر بو ڑھے ریٹا ئرڈ سکول ٹیچر ز کسمپر سی کی زندگی بسر کر نے پر مجبو ر ، گھرو ں کے چو لہے ٹھنڈ ے پڑنے سے عید کی خو شیا ں ما ند پڑ گئیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق جڑانوالہ میں 49کے قریب بو ڑھے ریٹا ئرڈ سکول ٹیچر ز 9ما ہ کی تنخوا ہیں نہ ملنے پر کسمپری کی زند گی بسر کر رہے ہیں۔

ریٹا ئرڈ ٹیچر ز میو نسپل کمیٹی جڑانوالہ کے قیا م سے قبل بینکو ں سے پینشن کی رقم وصول کر تے تھے مگر بلدیا تی نظا م کا نفا ذ ہو تے ہی ریٹا ئرڈ ٹیچر کی ادا ئیگیا ں میو نسپل کمیٹی کے سپر د کی گئیں ۔ تا کہ ہر ما ہ ادا ئیگی یقینی بنا ئی جا ئے۔ مگر بلدیا تی سسٹم را ئج ہو نے کے بعد تنخوا ہو ں کی ادا ئیگی ہا ئر ایجو کیشن کے ذمہ کی گئیں۔

(جاری ہے)

مگر محکمو ں کے ما بین اختیا را ت کی جنگ نے ریٹا ئرڈ سکول ٹیچر ز کو فا قہ کشی کی زندگیا ں بسر کرنے پر مجبو ر کر دیاہے 9ما ہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر متعدد ریٹا ئرڈ ٹیچرز کے گھرو ں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں کر یا نہ شا پ ما لکا ن نے بقیہ جا ت کی ادا ئیگیا ں نہ ہو نے پر ادھا ر دینا بھی بند کر دیا ہے۔

ریٹا ئرڈ ٹیچر ز نے بتایا کہ حکو مت کی نا قص پا لیسیو ں کی بدو لت اجتما عی خو د کشیو ں پر مجبو ر کیا جا رہا ہے اگر عید سے قبل بقیہ جا ت پینشن کی ادا ئیگیا ں نہ کی گئی تو ڈی سی آ فس کے با ہر احتجا جی دھرنا دینے پر مجبو ر ہو نگے۔ لہٰذا چیف جسٹس آ ف پاکستان از خو د نو ٹس لے کر ریٹائرڈ ٹیچر ز کی ادا ئیگیا ں یقینی بنا ئیں۔ ذرا ئع کے مطا بق میو نسپل کمیٹی جڑانوالہ کے اجلا سز میں ہا ئو س کی منظو ری کے با وجو د تا حال ادا ئیگیا ں نہ کی جا رہی ہیں اور فنڈ ز نہ ہو نے کا بہا نہ بنا کر ریٹا ئرڈ ٹیچر ز کو دفا تر کے چکر لگوا ئے جا رہے ہیں۔