الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جی ڈی اے کو ستارہ انتخابی نشان کے طور پر الاٹ کردیا،سردار رحیم

منگل مئی 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے جنرل سیکریٹری فنکشنل مسلم لیگ سندھ سردار رحیم نے کہا ہے کہ پیر صاحب پاگارا کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی ای) کو انتخابی نشان الاٹ کردیا ۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے کا مشترکہ انتخابی نشان ستارہ ( اسٹار) ہوگا۔۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جی ڈی اے کو ستارہ انتخابی نشان کے طور پر الاٹ کردیا۔ سردار رحیم نے کہا کہ جی ڈی اے آئندہ عام انتخابات میں ایک نشان پر الیکشن میں حصہ لے گا۔ پیر صاحب پاگارا کی قیادت میں جی ڈی اے کی سندھ میں آئندہ حکومت قائم ہوگی۔