بلاول ہاوس کراچی میں عام انتخابات کیلیے حیدرآباد ڈویڑن کی صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں پر انٹرویو کا سلسلہ جاری

منگل 29 مئی 2018 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) بلاول ہاوس کراچی میں عام انتخابات کیلیے حیدرآباد ڈویڑن کی صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں پر انٹرویو کا سلسلہ جاری۔پی پی پی کا اعلی سطحی پارلیامانی بورڈ امیدواروں سے انٹرویو لے رہا ہے۔پارلیمانی بورڈ میں چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، ، فریال تالپور، مراد علی شاہ ،قائم علی شاہ ، خورشید شاہ سمیت پارلیمانی بورڈ کے ارکان موجود ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمانی بورڈ میں شیری رحمان، علی نواز شاہ رضوی، نثار کھوڑو، نوید قمر، منظور وسان موجود ہے ۔ حیدرآباد ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں امیدوار بلاول ہاوس میں موجو ہے ۔حیدرآباد ڈویڑن کے مختلف اضلاع کے امیدواروں کا بلاول ہاوس پہنچنے کا سلسلہ جاری۔مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو آلایار، ٹندومحمدخان، جامشورو، ٹھٹہ، بدین، سجاول، دادو کی صوبائی و قومی اسمبلی کے امیدوار شامل ہیں۔