سکھر ،ملٹری روڈ پر قائم پیزا ٹاؤن میں آتشزدگی،دومنزلہ عمارت جل کر خاکستر

منگل 29 مئی 2018 23:14

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) ملٹری روڈ پر قائم پیزا ٹاؤن میں آتشزدگی،دومنزلہ عمارت جل کر خاکستر ، لاکھوں روپے کا نقصان ، فائر بریگیڈ عملہ حسب روایت تاخیر کا شکار تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے ملٹری روڈ سکھر پر واقع نجی کیفے پیزا ٹا ئون کی دو منزلہ عمارت میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا فائر برگیڈ کے عملہ بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے 2 منزلہ عمارتاور عمارت میں لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر سمیت دیگر سامان قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ،آگ لگنے سے ابھی تک کسے قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں، فائر ٹینڈر حسب روایت تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی اور آگ کا مزید پھیلنے سے روک لیا ، ریسکیو عملے کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیاآگ بجھانے کا کام جاری ہے جبکہ فائر برگیڈ عملے کے مطابق آگ گیس کا پائپ لیک ہونے کے باعث لگیہے بلڈنگ کے اطراف کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :