اسلام آباد پولیس نے جد ید تکنیکی بنیا د وں پر تفتیش عمل میں لا تے ہو ئے میں32 قتل کے مقدما ت کی تفتیش مکمل کر کے ان کے چا لا ن مجا ز عدالتو ں میںبھجو ائے ان میں ملو ث 73ملزمان کو گرفتار کیاگیا، جن میں08 اند ھے قتل کے مقدما ت جن سال 2018ء کے 6جبکہ 2مقدما ت 2017بھی شامل ہیں ، ایس ایس پی آ پر یشنز

منگل 29 مئی 2018 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے سنگین مقدمات اور اند ھے قتل و قتل کے جر ائم میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس پی زونز، سب ڈویثرنل پولیس افسران اور ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ر ی کیںتھیں کہ وہ ان مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کو قانون کے کٹہر ے میں لائیں ان ہد ا یا ت کی روشنی میں وفا قی پولیس کے افسران و جو انو ں نے سال 2018قتل کے 43مقدما ت میں سے 32 قتل کی وارداتوں کو ٹریس کر کے ان میں ملوث 73 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف چالان عدالتوں میں بھجوائے ۔

ان میں 08اند ھے قتل کے مقدما ت بھی شامل ہیں ، پولیس نہ صرف قاتلوں تک پہنچے بلکہ ان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ٹھوس اور نا قابل تردید شہادتیں اکٹھی کر کے چالان عدالت میں بھجوائے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس ا سٹیشزکی حدود میں قتل جیسے سنگین جرم مرتکب ہونے کے بعد پولیس کے تفتیشی افسران مجرموں کو پکڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور نامعلوم نعش ہا ئے کی شنا خت اوران کے لواحقین تک پہنچنے کے لیے تفتیشی عمل کو پیشہ وارانہ طریقے سے آگے بڑھاتے ہیں۔

قتل ہو جانے والے لوگوں کے لواحقین کو بھی علم تک نہیں ہوتا کہ ان کے پیارے کہاں اور کس حال میں ہیں۔ایسی نعشوں کی شناخت اورملزموں تک رسائی دونوں ہی انتہائی مشکل امور ہیں لیکن پولیس کی یہ بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ سنگین نوعیت کے جرم میں شریک ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔اسلام آباد پولیس کے افسران کی شب و روز محنت اور اپنے کا م کی لگن نے یہ دونوں امور آسان بنا دیئے ۔

پولیس رپو رٹ کے مطا بق صدرزون نے 13مقدما ت میں 33ملزمان کو گرفتار کیا ، سٹی زون پولیس نے پا نچ مقدما ت میں 7ملزمان کو گرفتار ، انڈ سٹر یل ایر یا زون پولیس نے چار مقدما ت میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا ، جبکہ رورل زون پولیس نے 10مقدما ت میں 28ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی اور ملزمان کے خلاف مقدما ت کی تفتیش مکمل کرکے ان کے چالا ن مجاز عدالتو ں کو بھجو ائے ، پولیس نے ان میں 8اند ھے قتل کے مقدما ت کو بھی ٹر یس کر کے ان میں ملوث 17ملزمان کو گرفتار کیا ، ان میں 6مقدما ت سال 2018اور دو مقدما ت سال 2017کے ہیں ،ایس ایس پی اسلام آبادنے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر وسائل اور جدیدطریقہ انوسٹی گیشن کو استعمال کر کے ان وارداتوں میں ملوث عدم گرفتار ملزمان کے گر د گھیر ا تنگ کیا جا ئے اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ مظلوم خاندانوں کو انصاف مل سکے اور ایسے سنگین نوعیت کے جرائم کا قلع قمع کیا جا سکے ۔

انہو ں نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ئو ے کا ر لاتے ہو ئے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کا رروائی کو یقینی بنا یا گیا ہے ، تا کہ شہریوں کوریلیف میسر ہو سکے۔ انہو ں نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم کی بیخ کنی کے لیے تما م تر اقداما ت بر ئو ے کا ر لا تی ہو ئے مجرمان کے گر د گھیر ا تنگ کر یں ، انہو ں نے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے ساتھ کسی قسم نر می یا رعایت نہ بر تی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :