افغانستان کا بھارت کے خلاف تاریخی ٹیسٹ اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان

منگل 29 مئی 2018 23:21

افغانستان کا بھارت کے خلاف تاریخی ٹیسٹ اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) افغانستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ بھارت کے خلاف شیڈول تاریخی ٹیسٹ اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے الگ الگ 15 رکنی سکواڈز کا اعلان کر دیا، راشد خان، مجیب الرحمان، امیر حمزہ اور ظاہر شاہ چار سپنرز کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، افغانستان کو ٹیسٹ میچ میں تجربہ کار فاسٹ بائولر دولت زدران کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، وہ گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ برس افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ دیا تھا، آئرش ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کر چکی ہے جبکہ افغانستانی ٹیم 14 جون کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرے گی، افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 3 سے 7 جون تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ کپتان اصغر ستانک زئی، جاوید احمدی، احسان اللہ، محمد شہزاد، مجیب الرحمان، ناصرجمال، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، افسر زیزئی، محمد نبی، راشدخان، امیرحمزہ، سید شیرزاد، یامین احمدزئی، وفادار اور ظاہر شاہ پر مشتمل ہے، ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان اصغر ستانک زئی، نجیب، عثمان غنی، محمد شہزاد، مجیب الرحمان، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، شفیق اللہ، درویش رسولی، محمد نبی، راشدخان، گلبدین نائب، کریم جنت، شراف الدین اشرف، شاہ پور زدران اور آفتاب عالم شامل ہیں۔