چھ رکنی قومی ٹین پن ٹیم بائولنگ ٹیم سنگاپور انٹرنیشنل اوپن ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ میں شرکت کریگی

منگل مئی 23:21

چھ رکنی قومی ٹین پن ٹیم بائولنگ ٹیم سنگاپور انٹرنیشنل اوپن ٹین پن بائولنگ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) چھ رکنی قومی ٹین پن ٹیم بائولنگ ٹیم سنگاپور انٹرنیشنل اوپن ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ میں شرکت کرے گی، پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن کے مطابق یہ چمپئن شپ 3سے 9 جون تک سنگاپور میں کھیلی جانے گی، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کی تیاریاں مکمل ہیں تاہم حکومت کی جانب سے این او سی ابھی تک جاری نہیں ہوا اور پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے ایونٹ میں شرکت کے تمام ضروری انتظامات مکمل کر رکھے لیکن این او سی کے انتظار میں ہیں، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی ایونٹ میں شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :