پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ یکم جون سے لیڈز میں شروع ہوگا

پاکستان کوسیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ،ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بارہ جون کو کھیلا جائیگا

منگل 29 مئی 2018 23:21

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ یکم جون سے لیڈز ..
لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ یکم جون سے ہیڈنگلے، لیڈز میں شروع ہوگا۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھلا جائیگا۔ ٹی 20 سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے میزبان ٹیم کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :