Live Updates

عمران خان کونگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کومنسوخ کرنے سے قبل پرویزخٹک سے نامزدگی کی وجوہات پوچھ لیتے،تحریک انصاف کی حکومت نے نگران حکومت میں بھی بولی لگاکر دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے ، مخالفین خاطرجمع رکھیںآئندہ وزیراعظم محمدشہبازشریف ہوںگے ،عمران خان کی سیاست شیخ چلی کاخواب ہے جس تعبیرممکن نہیں ،انجینئرامیرمقام

منگل 29 مئی 2018 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کونگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کومنسوخ کرنے سے قبل انکی نامزدگی کرنیوالے پرویزخٹک سے نامزدگی کی وجوہات پوچھ لیتے،تحریک انصاف کی حکومت نے نگران حکومت میں بھی بولی لگاکر دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کردی، مخالفین خاطرجمع رکھیںآئندہ وزیراعظم محمدشہبازشریف ہوںگے اورخیبرپختونخواسمیت دیگرصوبوںمیںبھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہوگی،عمران خان کی سیاست شیخ چلی کاخواب جس کی تعبیرکی تکمیل مشکل نہیںناممکن ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے جلوزئی،اکبرآبادنوشہرہ میںایک پروقار ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 26اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 65 نواب خان نے بھی خطاب کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پرویزخٹک اور عمران خان کی بکاوسیاست کو عوام نے مسترد کردیاہے ،عوام نے فیصلہ دے دیاہے کہ ملک کی تیز ترترقی کیلئے،معیشت کے استحکام،عوام کی فلاح وبہبوداورامن کے قیام کوممکن بنانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت ناگزیرہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان اور اس سخت گرمی میں نوشہرہ جلوزئی میں ہزاروں افراد کے اس ورکزکنونشن نے ثابت کردیا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں اور سیاست کوپیسے کا کھیل بنانے والے ٹولے کیلئے اب خیبرپختونخوا کیاپورے کستان میں کوئی جگہ نہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کاآئندہ وزیر اعظم شہباز شریف ہوںگے اور انشاء اللہ وزیر اعظم بننے کے بعد دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا کو بھی ترقی کی راہ پر ڈال کرثابت کرینگے کہ اس ملک کے اصل وارث ہی ملک کو ترقی کے راستے پرڈال سکتے ہیں، مسلم لیگ ہی اس ملک کی تقدیر بدلے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات