وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اسد درانی کا معاملہ زیر غور آنے کے سوال کا جواب دینے سے گریز

منگل مئی 23:27

وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اسد درانی کا معاملہ زیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کا معاملہ زیر غور آنے سے متعلق سوال کا جواب نہ دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم ہائوس میں توانائی سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے اس میںسابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کا معاملہ زیر غور آیا ہے یا نہیں۔

جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہمیں نے حلف اٹھایا ہوا ہے، اس لئے قومی سلامتی میں زیر بحث آنے والے امور پر بات نہیں کر سکتا،اگر کوئی اور اس حلف کی پاسداری نہیں کرتاتو میں کچھ نہیں کہہ سکتا،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس ریلیز جاری کی جاتی ہے اس سے آپ اپنے سوالوں کا جواب لیسکتے ہیں۔