Live Updates

ملک میں گالی اور گولی کے کلچر کو نہیں چلنے دینگے، سعدرفیق

اہل پنجاب نے جمہوریت کے دفاع کی جنگ لڑنی ہے،پنجاب کے لوگو جاگو اور اپنے گھروں سے نکلواور شیر کو دو تہائی اکثریت سے واپس لائو،کبھی بلوچوں نے باریاں دیں تو کبھی سندھیوں نے تو کبھی پشتون نے باری دی مگر بدلاو نہ آسکا، اب پنجاب کے لوگوں کو باری دینا ہو گی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا نارووال میں نئے تعمیر ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب

منگل 29 مئی 2018 23:27

ملک میں گالی اور گولی کے کلچر کو نہیں چلنے دینگے، سعدرفیق
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نے جانیں اور اپنا خون دیکر اس دھرتی کی آبیاری کی ہے ،ملک میں برادشت کے کلچر کو واپس لیکر آئینگے گالی اور گولی کے کلچر کو نہیں چلنے دینگے، اہل پنجاب نے پاکستان کی جمہوریت کے دفاع کی جنگ لڑنی ہے،پنجاب کے لوگو جاگو اور اپنے گھروں سے نکلواور شیر کو دو تہائی اکثریت سے واپس لاو،کبھی بلوچوں نے باریاں دیں تو کبھی سندھیوں نے تو کبھی پشتون نے باری دی مگر بدلاو نہ آسکا اب پنجاب کے لوگوں کو باری دینا ہو گی، نارووال میں نئے تعمیر ہونے والے ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعدرفیق نے کہاکہ ہم نے پتھر اینٹ نہیں مارنی نہ کسی کو گالی دینی ہے بلکہ 25جولائی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک میں کلچر کو بدلنا ہے،عمران خان کے پی کے کے چوہوں کا مقابلہ نہ کر سکا بلکہ ڈئینگی آیا تو پہاڑوں پر چڑھ جانے والا جھوٹا بزدل اور منافق آدمی کیا اس ملک کی قیادت کرے گاجسے پتہ ہی نہیں کہ ملک کیسے چلتا ہے بلکہ وہ تو سوائے گالی دینے کے کوئی کام نہیں کرتا،بہروپیئے ووٹ کی طاقت سے تمہیں بھگائینگے ،ایک لوٹیرا لوٹ کی بچ کے نکل گیا اور سنگ کا کباڑا کر دیا اب وہ عالم بن کر درس دیتا پھر رہا ہے،الیکشن میں صرف ڈھائی ڈھائی سو پرچی نکلے گی تمہاری اور ضمانتیں ضبط ہوں گی،وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کوئی غدار نہیں بلکہ ہر پاکستانی اور مسلمان نبی پاک کی حرمت پر قربان ہونے والا ہے ،کوئی سیاسی جماعت اس ملک کی غدادر نہیں بلکہ سب اس ملک سے پیار کرتے ہیں لیکن مسلم لیگ ماں جماعت ہے،آپ مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں مسلم لیگ ن پاکستان کی نظریاتی لائن آف ڈیفنس ہے،ایٹم بم بنانے میں بھٹو مرحوم سے لیکر ضیاالحق تک سب کا کردار ہے جتنے بھی حکمران آئے سب نے اپنا اپنا حصہ ڈالا،جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے اگر اس ملک میں جموریت نہ ہوتی تو شائد عالمی دباو بر داشت نہ ہوتا مگر یہ جمہور ہی تھی جسکے باعث بھارت کے پانچ دھماکوںکو جواب چھ دھماکے کر کے دیا گیا،خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ احسن اقبال پر چلنے والی گولی احسن اقبال پر نہیں بلکہ جمہوریت پر چلی،جو یہ سمجھتے ہیں کہ ایمان کی سند چند لوگوں نے دینی ہے ہم اس نظام کو نہیں مانتے ہر شخص کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ پستول پکڑ کا فیصلہ کرے ،پانچ سالوں میں ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا ،تین سال کام کیلئے وقت ملا جس میں گالیاں دھرنے جلسے جلوس دیکھے ،کبھی کہا گیا الیکشن چوری کیا تو کبھی کہا گیا یہ غدار ہیں تو کبھی کرپٹ کہا گیا جب کچھ نہ بنا تو ہمارے عقیدے پر حملے کر دے ،ہمارے بارے میں باتیں کرنے والے اپنے انجام سے ڈریں اور اللہ سے معافی مانگیں،نارووال میں نئے تعمیر ہونے والے ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین بلدیہ سید اظہر الحسن گیلانی اورایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ کے عوامی مطالبے پر خواجہ سعد رفیق نے دس جون سے نارووال لاہور نارووال پسنجر کیلئے نئی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات