بھارت، ر اہول گاندھی نپاہ وائرس کی طرح ہیں،انل وجے

جو بھی سیاسی پارٹی راہول گاندھی سے رابطے میں آئیگی وہ فنا ہوجائیگی

منگل 29 مئی 2018 23:27

چنڈی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) بھارت میں متنازعہ بیانات کی شہرت رکھنے والے وزیر انل وجے نے کہا ہے کہ ر اہول گاندھی نپاہ وائرس کی طرح ہیں،جو بھی سیاسی پارٹی راہول گاندھیسے رابطے میں آئیگی وہ فنا ہوجائیگی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں متنازعہ بیانات کے باعث موضوع بحث بننے والے وزیر انل وجے نے کانگریس صدر راہول گاندھی کا موازنہ نپاہ وائرس سے کردیا۔

(جاری ہے)

ہریانہ وزیر نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ راہول گاندھی نپاہ وائرس کی طرح ہیں جو بھی سیاسی پارٹی ان سے رابطے میں آئیگی وہ فنا ہوجائیگی۔واضح ہو کہ گزشتہ دنوں کرناٹک میں جے ڈی ایس اور کانگریس کی اتحادی حکومت قائم ہوئی ہے ۔ لوگوں کا خیال ہے کہ انل وجے نے اسی تناظر میں کانگریس صدر کو ہدف بنایا۔انل وجے اس سے قبل بھی متنازعہ بیانات دے چکے ہیں۔ ہریانہ میں کھلے عام نماز پڑھنے اورگجرات الیکشن کے موقع پر بھی متنازعہ بیانات دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :