ترکی،چاملی جا ٹاور ایفل ٹاور سے بلند،طوالت365میٹر

منگل 29 مئی 2018 23:28

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں تعمیر کیا جانے والا چاملی جا ٹاور ایفل ٹاور سے بلند ہے،چاملی جا ٹاور 365میٹر طویل ہے، ٹاور سطح سمندر سے 583 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چاملی جا ٹاور جو استنبول کے علاقے چاملی جا میں زیر تعمیر پایہ تکمیل کو پہنچنے والاہے اپنی طوالت کی بدولت پیرس کے ایفل ٹاور سے بھی بلند ہے۔

(جاری ہے)

چاملی جا ٹاور جس کی بلندی 365 میٹر بلندی کے لحاظ سے ایفل ٹاور کو اپنی پیچھے چھوڑ گیا ہے۔2016 میں تعمیر ک کا آغاز کیے جانے والے اس ٹاور سے متعلق فلمبندی فضا سے کی گئی ہے۔ٹاور پر کام جاری ہے اور مزدور بلا کسی خوف و خطرے سے اپنے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔اس ٹاور پر لگا ہوا ہے اینٹا اس تور کو مزید بلندی عطا کرتا ہے۔یہ ٹاور جسے استنبول کی علامت کی حیثیت حاصل ہو جائے گی کو عام افراد کے لیے کھول دیا جائے گا۔یہ ٹاور سطح سمندر سے 583 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :