امریکہ ،میری لینڈ کے مقام پر تیز بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں،ہنگامی حالت کا نفاذ

منگل 29 مئی 2018 23:28

میری لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) امریکہ میں میری لینڈ کے مقام پر تیز بارشوں اور سیلاب نے تباہ کاریاں پھیلا دیں، شہر کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا،ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں میری لینڈ کے مقام پر تیز بارشوں اور سیلاب نے تباہ کاریاں پھیلا دیں۔

(جاری ہے)

شہر کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے تو موٹر گاڑیاں پانی کی ریلوں کی زد میں آئی ہیں، کئی مکانات زیرِ آب آگئے۔

امریکی ریاست میری لینڈ میں موسلا دھار بارشیں سیلاب آنے کا باعث بنی ہیں۔بالٹی مور کے جوار میں واقع ایلی کوٹ سٹی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔اس شہر کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے تو موٹر گاڑیاں پانی کی ریلوں کی زد میں آئی ہیں، کئی مکانات زیرِ آب آگئے۔سیلاب اور بارشوں کے باعث علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔