ڈپٹی کمشنر اکرام الحق کی زیر صدارت ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی کا اجلاس

منگل مئی 23:28

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی اٹک کاایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میںمنعقد ہوا۔ڈی سی اٹک اکرام الحق نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن نثار احمد میو، ڈی ایم او فاروق عمرکے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم اٹک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ ضلع بھر کے سکولوں کی کاکردگی، اساتذہ و طلباء کی حاضری اور دیگر پہلوئوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن نثار احمد میو نے ڈی سی اٹک کو محکمہ تعلیم اٹک کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کی متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے ضلع اٹک کو تعلیمی کارکردگی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب میںپہلے چار بہترین ضلعوں میں شمار کیا ہے۔ڈی سی اٹک اکرام الحق نے اس موقع پر محکمہ تعلیم اٹک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنا نہایت خوش آئند ہے اور یہ سب محکمہ تعلیم اٹک کے افسران اور اساتذہ کی انتھک محنت کا ثمرہے۔ڈی سی اٹک نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم مستقبل میں بھی ایسی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :