بجلی کے پول پر کام کرتے ہو ئے لائن مین جاں بحق ، نوری آباد میں واقعہ پیش آیا

منگل 29 مئی 2018 23:28

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بجلی کے پول پر کام کرتے ہو ئے لائن مین جاں بحق ، نوری آباد میں واقعہ پیش آیا ، ہلاک ہو نے والا لائن مین حیسکو کا ملازم نہیں ہے ،نوری آباد میں بجلی کے پول پر شدید گرمی میں کام کرتے ہو ئے ایک لائن مین نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا جس کا نام نور الہدیٰ معلوم ہوا ہے اس کی نعش سول اسپتال حیدرآباد پہنچائی گئی ہے حیسکو کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہو نے والا شخص حیسکو کا ملازم نہیں ہے تحقیق کی جارہی ہے کہ مرنے والا شخص بجلی کے پول پر کیوں چڑھا تھا

متعلقہ عنوان :