گراں فروشی کے خلاف مہم،34جیل 3 لاکھ روپی سے زائد جرمانہ

سرکاری نرخوں پر اشیا کی دستیابی یقنی بنائیںکمشنر کراچی کی افسران کو ہدایت 350 کاندار وںکے خلاف کارروائی،نرخوںکی فہرست آویزاں نہ کر نے پر دو دکاندار جیل

منگل مئی 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی ہدایت پر منگل کوکارروائی کر تے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران نے 350گراں فروش دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جس میں 34 گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا مہم میں کارروائی کے دوران آٹا، فروٹس، سبزی ، دالیں، مصا لحہ جات، دودھ، انڈے ،گوشت ، کھجلہ کھجور ، بیسن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی کارروائی میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا. گراں فروشی پر 17. فروٹ والے، چار پولٹری والے دو دودھ والے ایک گوشت والادو کریانہ والے پانچ سبزی والے اور دیگر کو جیل بھیجا گیا ہے۔

دو دکانداروں کو سرکاری نرخ کی فہرست آویزاں نہ کر نے پر جیل بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہاکہ ماہ رمضان المبار ک میں سرکاری نرخوں پر کھانے پینے کی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں ا س سلسلہ میںتمام اضلاع میں ضلعی انتطامیہ کے افسران گراں فروشی کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گراں فروشی کے خلاف مہم جاری رکھیں اور روزہ داروں کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فروخت کو یقینی بنائیںاس بات کو بھی یقینی بنائیںکہ دکاندار اور ٹھیلے والے سرکاری نرخ نمایا ں طور پر آویزاں کریںکمشنر کراچی کی ہدایت پر کمشنر نے کہا ہے روزہ داروں کو ماہ رمضان المبارک میں قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ روزہ داروں کو ماہ رمضان المبار ک میں اشیا خوردونو ش مناسب قیمت پر دستیاب ہوں ۔

۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ سرکاری نر خ کی فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں کریں ۔ فہرستیں آویزاں نہ کر نے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔ انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فہرستیں دیکھ کر قیمت اد کریں اور اگر کسی دکاندار کے خلاف شکایت ہو تو کمشنر کراچی کے دفتر میںفون نمبر 1299 پر شکایت درج کرائیں ۔