تھرپارکرمیں مورکی ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ، تین روزمیں موروں کی ہلاکتوں کی تعداد27ہوگئی

منگل مئی 23:30

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) تھرپارکرمیں مورکی ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے۔ریگستان کے قدرتی حسن مور کی جانوں کوشدید خطرات لاحق ہیں۔تھرپارکر میں مور کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تین روزمیں مرنے والے موروں کی تعداد27ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تھرپارکرکے گائوں ٹگھٹیومیں منگل کو مزید5مور ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں بیمارہیں۔ تھرپارکرمیں تین ماہ میں326مورہلاک ہوئے تاہم اب تک محکمہ وائلڈلائف نے مور کی ہلاکتوں کاکوئی نوٹس نہیں لیاہے۔علاقہ مکینوں کاکہناہے کہ تھرپارکرمیں موررانی کھیت کی بیماری سے مررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :