پاکستان رینجرز سندھ کا گرمی کی لہر کے پیش نظر شہر قائد میں فری ہیٹ اسٹروک کیمپس کا انعقاد

منگل 29 مئی 2018 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے حالیہ گرمی کی لہر کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں جن میں پٹرول پمپ چورنگی، ارم بیکری، کے ڈی اے کوارٹرز سرجانی ٹاؤن، دربار چوک منگھوپیر، طاہر ویلا چورنگی گلبرگ ایف بی ایریا، ناظم آباد، سہراب گوٹھ، صائمہ پری مال حیدری مارکیٹ، قلندریہ چوک نارتھ ناظم آباد، چیک پوست پاک بازار، گلشن بہار اورنگی ٹاؤن، پکٹ کٹی پہاڑی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قصبہ کالونی، باب خیبر، میٹروول اور مواچھ گوٹھ حب ریور شامل ہیں، میں فری ہیٹ اسٹروک کیمپس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رینجرز ہیٹ اسٹروک کیمپس میں شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے مفت طبی سہولیات دی گئیں۔ اہلیان کراچی نے پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے فراہم کردہ ان سہولیات سے استفادہ حاصل کیا۔