پاکستان ہاؤس میں پاک سر زمین پارٹی کا اہم اجلاس، سندھ کونسل کے ناموں کی منظوری دی گئی

مرکزی رہنما شبیر قائم خانی سندھ کاؤنسل کے صدر اور مرکزی رہنما میر عتیق تالپور جنرل سیکریٹری منتخب

منگل 29 مئی 2018 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹیریٹ پاکستان ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا. جس کی صدارت پارٹی چیئرمین سید مصطفٰی کمال نے کی. اجلاس میں الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور سندھ کونسل کے ناموں کی منظوری دی گئی.

(جاری ہے)

پارٹی کے مرکزی رہنما شبیر قائم خانی سندھ کے صدر اور مرکزی رہنما میر عتیق تالپور سندھ کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے جبکہ سلیم بندھانی، ناہید خان اور پیر فرزند علی سندھ کاؤنسل کی کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں. اجلاس میں انتخابات کی تیاریوں اور نگرانی کے لیے مختلف کمیٹیز بھی تشکیل دی گئیں۔