پاسبان عوام کو شہری و دیہاتی وڈیروں اور لٹیروں اور مفاد پرست حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے میدان سیاست میں آئی ہے،عبدالحاکم قائد

منگل مئی 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ پاسبان عوام کو شہری و دیہاتی وڈیروں اور لٹیروں اور مفاد پرست حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے میدان سیاست میں آئی ہے ۔ پاسبان کراچی کو میگا سٹی کا آئینی درجہ دلاکر کراچی کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلائے گی اور کراچی میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لائے گی ۔

ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ،کچروں کے ڈھیر ،گندگی ،،پانی کی قلت ،،بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام کا مقدر نہیں ،،کراچی میں صرف پاسبان ہی تبدیلی لاسکتی ہے ، حکمرانوں نے عوام سے ووٹ لئے طویل عرصہ اقتدار کے مزے لئے مگر عوام کو کچھ نہیں دیا ۔عام انتخابات میں پاسبان کراچی بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرے گی ۔

(جاری ہے)

پاسبان محب وطن اور مخلص لوگوں کی جماعت ہے ۔

میگا سٹی کراچی کے عوام کا حق ہے ۔ وہ پاسبان کے زیر اہتمام شیر شاہ میں محمدی روڈ میں دعوت افطار سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر محمد سلیم ،عبدالرزاق گڈو بھائی و دیگر بھی موجود تھے ۔ عبدالحاکم قائد نے کہا کہ شیر شاہ کا شمار کراچی کے بڑے صنعتی علاقوں میں ہوتا ہے اور یہ علاقہ بھی ملک کو ریونیو دینے والا علاقہ ہے مگر یہاں کی سڑکیں ،گلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ،علاقے کے عوام پینے کے پانی سے محروم ہیں ،صحت وصفائی کا فقدان ہے ،حکومت صرف ریونیو جمع کرتی ہے ،عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے عوام کا پیسہ عوام پرخرچ نہیں کیا جاتا ، پاسبان کے امیدوار عام انتخابات میں کامیاب ہوکر عوام کے مسائل حل اور مایوسی کو ختم کریں گے۔ #