مسلم لیگ کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پر بزرگ کارکن پر تشددنے نواز شریف کے بیانیہ ’’ووٹ کو عزت‘‘ دینے کا عملی مظاہرہ دیکھا،رہنما پی پی پی

منگل 29 مئی 2018 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ ، ضلع شرقی کے صدر اقبال سانداور ضلع ویسٹ کے صدر لیاقت آسکانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پر بزرگ کارکن پر تشددنے نواز شریف کے بیانیہ ’’ووٹ کو عزت‘‘ دینے کا عملی مظاہرہ دیکھا، نواز شریف کو نہ صرف اپوزیشن سے بلکہ اپنے کارکنان سے بھی خطرہ محسوس ہورہا ہے جو کچھ یوم تکبیر کی تقریب میں دیکھنے کو ملا اس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مسلم لیگی کارکنان جنہیں گاہے بگاہے نواز شریف سے ملنے کی پاداش میں انہی کی سکیورٹی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننا پڑتا ہے ایسے تمام کارکنان سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس واقعہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کوئی سیاسی جماعت نہیں ایک گروہ کا نام ہے جس پر سرمایہ دار طبقہ جمہوری چادر اوڑھ کر برجمان ہے۔ اگر نااہل نواز شریف کو عوام میں آنے کا اتنا ہی خطرہ ہے تو بانی ایم کیو ایم کی طرح ٹیلی فونک خطاب کرنا شروع کر دے کیونکہ نواز شریف ویسے بھی بانی ایم کیو ایم کے نقشے قدم پر چل رہے ہیںاور جو حشر ایم کیو ایم کے دور اقتدار میں ان کے کارکنان وہ رابطہ کمیٹی کا ہوا کرتا تھا آج وہی سب کچھ مسلم لیگ ن کے جاگیردار کارکنان اور عوام کے ساتھ کررہے ہیں۔#