حیسکو ، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

منگل 29 مئی 2018 23:32

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں XEN قاسم آباد ظفر سولنگی SDO سٹیزن کالونی سب ڈویژن سرمد علی میرانی اور ان کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران علی نگر کے علاقے میں 150 ڈائریکٹ کنڈہ کنکشن پکڑے گئے سٹیزن کالونی سب ڈویژن کے علاقے علی نگر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن میں کارروائی کے دوران 150 سے زائد ڈائریکٹ کنکشن کے ذریعے بجلی کی چوری پکڑی گئی کنکشن منقطع کرکے تاریں اپنی تحویل میں لے لی گئیں اور مروجہ قانون کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا اور بجلی چوری کی FIRدرج کرنے کیلئے لیٹر SHO قاسم آباد کو جمع کروادیا گیاہے مزید کارروائیوں کے دوران39 نادہندگان کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کردیئے گئے اور3لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے اس تمام تر کارروائی کی صارفین کو کی موجود گی میں فوٹوگرافی اور ویڈیوز ریکارڈ نگ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :