رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہونے پر لوگوں نے عید کی خریداری کا آغا زکردیا، سیاحوں کی آمد میں اضافہ

منگل مئی 23:33

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہونے پر لوگوں نے عید کی خریداری کا بھی آغا زکردیا گیا ہے اور بازاروں میں عید شاپنگ شروع ہونے پر کارباری حلقے بھی خوش نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہ صیام کے پہلے عشرہ میں ملک بھر میں موسم انتہائی خوشگوار ہونے سے سیاحوں کی کم تعداد نے مری کارخ کیا لیکن جو ں جوں میدانی علاقوں میں گرمی میں اضافہ ہورہا ہے ملک بھر سے سیاح خصوصاً روزہ دار مری کارخ کررہے ہیں، تراویح کی ادائیگی کے بعد مال روڈ پر بڑی تعدادمیں سیاح سیر تفریح کیلئے آتے ہیں اور خنک اور دلکش موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں، بڑی تعدادمیں سیاحوں کی مری آمد سے مری کے کاروبار پر بھی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں مری میںآنے والے سیاح مہمانوں کو ہرقسم کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری نجیب اللہ ترین ،سب ڈویژنل پولیس آفیسر اے ایس پی مری کامران حمیداور ایس ایچ اومری ملک رفاقت نے ماہ رمضان میں اور عیدالفطر کے بعد بڑی تعدادمیں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ڈولفن فورس ،ایلیٹ فورس،اضافی ضلعی پولیس نفری ،لیڈی پولیس پہلے سے ہی مری میں تعینات کردی گئی ہیں جبکہ مال روڈ پر قائم ریسکیو15 میں پولیس نفری کی تعیناتی کے بعد 15 کی کارکردگی بھی بہت ہوگئی ہے ۔