منی ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے دو افراد زخمی

منگل 29 مئی 2018 23:33

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) قصبہ بھون کے قریب منی ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، فرحت بشیر ولد محمد بشیر نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہمراہ اظہر حسین چکوال سے کلر کہار موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ شاہ زور نمبر Tv750 جسے نامعلوم ڈرائیور تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور گاڑی موٹرسائیکل پر چڑھا دی، جس سے وہ دونوں زخمی ہوگئے اور موٹرسائیکل کا بھی نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔