ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال کی نرسوں کا ایم ایس کے خلاف احتجاج، جنسی ہراساں کرنے اورمختلف بہانوں سے گھر بلانے کا الزام

منگل 29 مئی 2018 23:33

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ٹی ایچ کیو ہسپتال کی نرسوں کا تبادلے پرایم ایس اسد اسماعیل کے خلاف احتجاج! جنسی ہراساں کرنے اورمختلف بہانوں سے گھر بلانے کا الزام لگاتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال میں تعینات نرسوں کی جانب سے گذشتہ روز ایم ایس اسد اسماعیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

احتجاج میں شامل نرسوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ایم ایس کے خلاف نعرے درج تھے ۔احتجاج کرنے والی نرسوںنے الزام عائد کیا کہ ایم ایس اسد اسماعیل نرسوں کو مختلف بہانوں سے اپنے پاس بلوا کر ناجائز باتیں کرتا ہے اور اس کی بات نہ ماننے والی نرسوں کو بے جا تنگ اور یہاں سے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایم ایس کی ناجائز باتیں نہ ماننے کے سبب متعدد نرسوں کو یہاں سے بھجوا یا جا چکا ہے جبکہ اب بھی دو مزید نرسوں کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جو سراسر نا انصافی اور ظلم ہے۔

متعلقہ عنوان :