حسن ابدال،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج

منگل 29 مئی 2018 23:33

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ سٹی حسن ابدال غلام شبیر نے ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ احمد فلنگ اسٹیشن بلمقابل گندم گودام پیٹرولیم کی شاپ پر عامر وحید خان ولد محمد وحید خان سکنہ مظفر آباد نے بتایا کہ وہ سید نذیر شاہ ولد انور شاہ ساکن مانسرہ کے پاس رہائش پذیر ہے اور انہوں نے کرایہ کی بابت تھانہ میں اندراج نہ کرایا ہے اسی طرح اے ایس آئی تھانہ سٹی حسن ابدال محمد شعیب نے ایف آئی آر درج کرائی کہ عدنان جبار ولد عبدالجبار قوم پٹھان ساکن محلہ کچکول آباد مردان نے بتایا کہ وہ حاجی بنیامین ولد مولا بخش ساکن محلہ خواجہ نگر کے مکان میں 5 ہزار روپے ماہوار کرایہ پر کرایہ دار ہے یہ تمام افراد کرایہ داری کا اندراج تھانہ میں نہیں کرا سکے تھے ان کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت 2 مقدمات الگ الگ درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :