حسن ابدال، موٹر سائیکل کے ذریعے شراب فروخت کرنے والے 2 افراد گرفتار

منگل 29 مئی 2018 23:33

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) موٹر سائیکل کے ذریعے شراب فروخت کرنے والے 2 افراد گرفتار مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ باہتر سرفراز احمد نے سقہ آباد روڈ پر موٹر سائیکل نمبر AKK-13-2964 کو روکا موٹر سائیکل عاشی ولدمحمد اسماعیل اعوان سکنہ کوٹ صلابت چلا رہا تھا جبکہ درمیان میں 10 لیٹر کا کین جس میں 10 لیٹر شراب برنگ مالٹا تھی جبکہ پیچھے محمد حسنین ولد محمد یوسف اعوان سکنہ کوٹ زیندی بیٹھا ہوا تھا پولیس نے دونوں شراب فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 3/4 حد امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :