Live Updates

بلاول بھٹو زرداری رمضان المبارک کے بعد اٹک کا دورہ کریں گے ، اشعر حیات خان

منگل 29 مئی 2018 23:33

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اشعر حیات خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری رمضان المبارک کے بعد اٹک کا دورہ کریں گے پیپلز پارٹی میں نئے خون کو شامل کرنے کیلئے بلاول بھٹو کوشاں ہیں ڈویژنل صدر سردار سلیم حیدر خان کی کوشش سے پنڈی ڈویژن میں پیپلز پارٹی کی قوت میں اضافہ ہوا احمد خانزادہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے چھچھ میں پیپلز پارٹی بڑی قوت کے طور پر آنے والے انتخابات میں سامنے آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب صدر پیپلز پارٹی اٹک نصیر خان جدون ،تحصیل صدر لالا اقبال ، محمد نعیم کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کارکن موجود تھے اشعر حیات خان نے کہا کہ احمد خانزادہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے تحصیل حضرو میں پارٹی کی قوت میں اضافہ ہوا آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کسی کیلئے بھی میدان خالی نہیں چھورے گی ضلعی صدر سردار سلیم حیدر خان جو ضلع اٹک کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں انکی کوشش سے ضلع بھر میں کئی با اثر شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی خاص کر این اے 56کے کئی با اثر شخصیات نے آنے والے انتخابات میں سردار سلیم حیدر کی حمایت کی یقین دہانی کر وائی ہے اشعر حیات خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفا داروں اور شعیدوں کی جماعت ہے اس پارٹی کو ختم کرنے والے خد ختم ہو گئے بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی قوت میں اضافہ کیا ہے رمضان المبارک کے بعد بلاول بھٹو اٹک تشریف لائے گے جہاں انکا تاریخ ساز استقبال کیا جائے گا ان کی اٹک آمد سے پیپلز پارٹی کی قوت مین اضافہ ہو گا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات